MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سے اسلام آباد کا ہوائی کرایہ 75 ہزار سے تجاوز کرگیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹکٹ سستے کرنے کا مطالبہ

0 64

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ سے اسلام آباد کا کرایہ 75ہزار سے زائد ہوگیا، جس پر وزیراعلی سرفرازبگٹی نے بلوچستان کے فضائی سفر کیلئے ٹکٹ سستے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں فضائی کرایوں میں غیرمعمولی اضافے کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی، جس میں شہریوں کی مشکلات اور ایئرلائنز کی خدمات کی ناقص صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف نے کہا کہ سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے کرایہ 75 ہزار روپے سے زائد ہو چکا ہے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کرایہ 15 سے 20 ہزار روپے کے درمیان ہے۔شاہدہ رئوف نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں کہیں جانا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ ٹکٹ دستیاب نہیں، اور کوئٹہ سے صرف پی آئی اے اور ایک نجی ایئرلائن کی فلائٹس چل رہی ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں رکن اسمبلی برکت علی رند نے بتایا کہ انہوں نے تین افراد کے لیے کوئٹہ سے کراچی فضائی کرایہ کے لئے دو لاکھ 10 ہزار روپے ادا کیے اور تربت کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک فلائٹ چلائی جانی چاہیے۔انہوں نے ایئرلائنز کے چیف آفز کو بلا کر جواب طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیراعلی سرفرازبگٹی نے بلوچستان کے فضائی سفر کیلئے ٹکٹ سستے کرنے کا مطالبہ کردیا ، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا اس سے پہلے کہ عوام جا کر ایئرپورٹ کا گھیرائو کر کے آگ لگادیں، وفاقی حکومت فضائی کرایوں میں کمی کیلئے سنجیدگی سے سوچے۔

اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھرتی پرملازمین کا جنسی جرائم کاریکارڈ دیکھا جائے گا
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام فضائی کرایوں میں اضافے سے شدید پریشان ہیں، سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، اس مسئلے پرخط بھی لکھا لیکن وزیر ہوا بازی نے خط کا اب تک جواب دینا مناسب نہیں سمجھا، وفاقی ادارے غیرسنجیدہ رہے تو یہ مسئلہ امن و امان کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ہم سولہ ایم پی او کے تحت ایئرلائنز کے ریجنل ہیڈ کو گرفتار بھی کرسکتے ہیں، تمام پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دیتاہوں ساتھ چلیں، مل کروزیراعظم سے ملاقات کریں اور اس مسئلے کو قومی سطح پر اٹھائیں۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.