MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردِعمل

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردِعمل

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے خلاف بیان قومی یکجہتی کے منافی اور دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش ہے،

وطن کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے بہادر افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں

ایسے محب وطن سپوتوں کے بارے منفی گفتگو کسی ذی شعور پاکستانی کے لیے ناقابلِ قبول ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا بیان سکیورٹی اداروں کی توہین اور شہداء کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے،

- Advertisement -

اس نوعیت کے بیانات دشمن قوتوں کو خوش کرنے اور عوامی اعتماد کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں

سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، پوری قوم اور دنیا ان کی معترف ہے

یہ وہی فورسز ہیں جنہوں نے بلوچستان سے خیبر تک اپنی جانیں نچھاور کر کے امن بحال کیا

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو اپنے غیر ذمے دارانہ بیان پر قوم اور شہداء کے لواحقین سے معافی مانگنی چاہیے،

سکیورٹی اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کی جا سکتی، بلوچستان حکومت ہر سطح پر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.