MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی میں دنیا کی سب سے مہنگی کافی، جس کے ایک کپ کی قیمت حیران کن ہے

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)دبئی کے ایک کیفے میں ایسی نایاب کافی پیش کی گئی ہے جسے اس گرم مشروب کے مہنگے ترین کپ کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

اس کافی کا ایک کپ 3600 یو اے ای درہم یا 2 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں پینے کے لیے ملتا ہے۔

اس کی تیاری کے لیے کافی کے Geisha بیجوں کی نیڈو 7 ورائٹی کو استعمال کیا جاتا ہے جس کی کاشت پاناما کی آتش فشانی ڈھلوانوں میں کی جاتی ہے۔

اس کی بہت کم مقدار اگائی جاتی ہے اور ہر فصل سے محض چند کلو گرام بیج حاصل ہوتے ہیں، اس وجہ سے اسے کافی کی بہت خاص قسم قرار دیا جاتا ہے۔

اس کافی کو دبئی کے جولیتھ کیفے میں پیش کیا گیا ہے اور کیفے کی جانب سے محض 400 کپ لوگوں کے لیے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس کیفے نے 2025 کے شروع میں ریکارڈ بولی لگا کر 20 کلو گرام خام کافی کو 22 لاکھ درہم میں خریدا تھا۔

اس موقع پر 549 بولیاں لگائی گئی تھیں اور سب سے زیادہ قیمت پر اسے فروخت کیا گیا۔

جولیتھ کیفے سے تعلق رکھنے والے Serkan Sagsoz نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک کپ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے لیے مختص ہے، جبکہ مزید گنتی کے چند افراد اس کا ذائقہ چکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مارکیٹنگ اسٹنٹ یا مذاق نہیں بلکہ کافی کی یہ قسم بہت زبردست ہوتی ہے اور ہمارے سیارے کے مٹھی بھر افراد ہی اس کا ذائقہ چکھ پاتے ہیں۔

Serkan Sagsoz اس سے پہلے ترکیہ میں ایک کیفے چلاتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ کافی میں چینبلی، مالٹے اور دیگر پھلوں کے سفوف بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

ابھی بھی دنیا کی سب سے مہنگی کافی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دبئی کے ہی نام ہے جس کا ایک کپ 2500 درہم کا ہے مگر نئی پیشکش نے اس ریکارڈ کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.