MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شہر میں گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس کی فراہمی میں کمی اور پریشر میں کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی (عوامی)

- Advertisement -

کوئٹہ ( مسائل نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کوئٹہ شہر میں گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے کوئٹہ جو کے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت ہے جب یہاں گیس نہ ہونے کے برابر ہے تو اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع اور دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی کی کیا صورتحال ہوگی ۔موسم سرما کے قریب آتے ہی گیس کی فراہمی میں کمی اور پریشر میں کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں گیس کے بل باقاعدگی سے وصول کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہریوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی، جو کہ سراسر ناانصافی اور بدانتظامی کی بدترین مثال ہےڈاکٹر ناشناس لہڑی کا مزیدکہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی اور بار بار بندش کے باعث گھروں میں حادثات پیش آ رہے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لیکن حکام بالا نے اس سنگین مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔مطالبہ کرتے ہے کہ حکومت وقت اور سوئی سدرن گیس کمپنی فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر بی این پی (عوامی) گیس حکام کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.