MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی! آج پیر 3 نومبر 2025 کو فی تولہ قیمتیں

0 145

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں ہفتہ یکم نومبر اور اتوار 2 نومبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، یہ قیمتیں آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے اجرا تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے میں فروخت ہوا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے مقرر کی گئی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں سونے کی قیمتیں یکساں رہیں۔ گزشتہ سیشن کے مقابلے میں فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہوا جبکہ پچھلی ٹریڈنگ کے دوران اس کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے تھی۔

- Advertisement -

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 1372 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے میں دستیاب رہا۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس نرخ 16 ڈالر کمی کے بعد 4002 ڈالر پر آ گیا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت بھی متاثر ہوئی، فی تولہ 65 روپے کمی کے بعد 5127 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے کمی سے 4395 روپے میں فروخت ہوئی۔ عالمی سطح پر چاندی کے نرخ بھی صفر اعشاریہ 65 ڈالر کمی کے ساتھ 48اعشاریہ 65 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں کا تعین انٹربینک ریٹ اور 999 پیوریٹی کے معیار کے مطابق کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.