صائم ایوب نے عمر اکمل کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا
لاہور(مسائل نیوز)صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
صائم ایوب سے قبل عمر اکمل کا سب سے زیادہ 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، عمر اکمل نے 84 میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اب صائم ایوب نے اپنے 51 میچ میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر ان کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
- Advertisement -
کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سات سات بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وہ صفرپر آؤٹ ہوئے۔ ڈی کوک 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔