MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مولانا طارق جمیل نے نرگس کی تعریف کیوں کی؟ملاقات کی ویڈیو وائرل

0 121

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ماضی کی معروف اداکارہ نرگس(nargis) اورنامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل(tariq jameel) کے درمیان سعودی عرب میں ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دونوں کو ایک کمرے میں کرسیوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نرگس نے حجاب اور عبایہ پہن رکھا ہے۔

ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ ان کی کافی عرصے بعد مولانا طارق جمیل کے ساتھ سعودی عرب میں ملاقات ہوئی اور دونوں اس وقت مکہ ٹاور میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی بہت بڑی مداح ہیں، ان کی وجہ سے ہی وہ راہ راست پر آئیں اور ان کی زندگی بدلنے میں مولانا صاحب کا بڑا کردار ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے مولانا طارق جمیل سے التجا کی کہ وہ ان کی بہتر زندگی کے لیے دعائیں کریں جب کہ نرگس نے اپنے شوہر اور بچوں کی بہتری کے لیے بھی مولانا صاحب کو دعاؤں کی اپیل کی۔

اداکارہ نے مولانا طارق جمیل کو یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر بھی کچھ عرصہ قبل حج کی سعادت حاصل کر کے گئے ہیں۔نرگس کی درخواست پر مولانا طارق جمیل نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اداکارہ کی زندگی تبدیل ہوگئی، وہ سیدھی راہ پر آگئیں اور بہت اچھے کام کر رہی ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے نرگس کی تعریفیں کیں کہ انہوں نے اپنے بیوٹی پارلر کی تمام ملازمین لڑکیوں کو عمرہ اور حج کروایا ہے، یہ نیک عمل ہے۔نرگس نے مسجد کی بھی تعمیر کروائی ہے جو کہ اچھا کام ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے بھی نرگس کو درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا کریں، وہ ان کے لیے دعائیں کیا کریں، اس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ انہیں یاد رکھتی ہیں اور ان کے لیے دعائیں کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.