MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرتی تنوع پر فخر ہے، اور پاکستان میں عقائد کا تنوع قوم کے اتحاد کی اصل طاقت ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان میں ہندو برادری کی خدمات کو سراہا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی دیوالی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار باہمی محبت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کے لیے “اسپیشل منیاریٹی کارڈ” کے اجراء اور “منیاریٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن” کے قیام کا اعلان کیا تاکہ اقلیتوں کے حقوق کو مزید تحفظ دیا جا سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت، امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں، جو ہمارے معاشرتی اتحاد کا ثبوت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.