MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر کی عدم دستیابی: عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ حلف بردای کے لیے راہ نکال لی

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ پشاور ہائیکورٹ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حلف نہ دلائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو اسپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیئ نامزد کیا جائے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں سہیل آفریدی کو قائدِ ایوان منتخب کیا گیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران ووٹنگ میں 90 ارکانِ اسمبلی نے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ اپوزیشن ارکان نے انتخابی عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طریقے سے کرایا گیا، ہم اس عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔‘ بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر الیکشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ادھر پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت کے روبرو وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’گورنر صوبے سے باہر ہیں، صوبہ دو دن تک بغیر حکومت کے نہیں رہ سکتا، حلف ضروری ہے۔‘ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ’اس معاملے میں گورنر کی رائے ضروری ہے، عدالت کل تک گورنر کی وضاحت کا انتظار کرے گی۔‘

- Advertisement -

ادھر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے سہیل آفریدی کی کامیابی کی سمری گورنر ہاؤس بھجوائی۔ سمری میں کہا گیا کہ ’وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے، ان سے آئین و قانون کے مطابق حلف لیا جائے۔‘

بعدازاں، پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف نہ لیے جانے کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دستیابی سے متعلق فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج دوپہر ایک بجے تک عدالت کو مطلع کریں کہ آیا گورنر سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا دستیاب نہیں ہیں، تو اسپیکر صوبائی اسمبلی یا کسی اور مجاز شخصیت کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.