کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا
کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقار کار فوری تبدیل کرکے رات کو 12بجے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث نہ صرف کھانے پکانے میں دشواری ہوتی ہے بلکہ بچے بزرگ اور خواتین شدید سردی سے متاثر ہورہے ہیں۔شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ ہیٹر اور گیزر چلانا بھی ممکن نہیں ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علمدارروڈ غلزئی روڈ،زرغون روڈ قمبرانی روڈ سمنگلی روڈ شالدرہ کاسی روڈ ہزارہ ٹاون اور دیگر رہائشی علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ موسم تبدیل ہوگیا ہے صبح کے اوقات میں موسم ٹھنڈا ہوتا ہے وصول کیلئے گرم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے گیس کی فراہمی کا شیڈول موسم کے مطابق تبدیل کرکے رات کو 10کے بجائے 12بجے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔