آج کرنسی مارکیٹ میں کیا ہورہا ہے؟ ڈالر، ریال اور درہم کے ریٹس نے سب کو چونکا دیا
کراچی (مسائل نیوز)اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس میں آج 8 اکتوبر 2025 کو بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔ امریکی ڈالر معمولی اضافے کے ساتھ 282 روپے 60 پیسے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ فروخت کی قیمت 282 روپے 70 پیسے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا خریدار کیلئے 380 روپے 70 پیسے جبکہ فروخت کے لیے 383 روپے 70 پیسے میں دستیاب رہا، یورپین کرنسی یورو کی خرید 331 روپے 90 پیسے اور فروخت 335 روپے 40 پیسے میں ہوئی۔
کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 205 روپے 40 پیسے اور فروخت 212 روپے 40 پیسے رہی، جبکہ آسٹریلوی ڈالر 185 روپے 30 پیسے میں خریدا گیا اور 190 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔
چینی یوآن 39 روپے 75 پیسے میں خریدا گیا اور 40 روپے 15 پیسے میں فروخت ہوا۔ سعودی ریال 75 روپے 35 پیسے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ فروخت 76 روپے میں ہو رہی ہے۔
اسی طرح اماراتی درہم کی خرید 76 روپے 95 پیسے اور فروخت 77 روپے 95 پیسے میں کی جا رہی ہے۔ جاپانی ین کی قیمت بھی مستحکم رہی خریداری 1.8760 روپے اور فروخت 1.9760 روپے پر دیکھی گئی۔
- Advertisement -
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 15 پیسے اور فروخت 281 روپے 65 پیسے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 96 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 379 روپے 63 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یورو کی قیمت خرید 329 روپے 13 پیسے جبکہ فروخت 329 روپے 72 پیسے رہی۔ کینیڈین ڈالر انٹر بینک میں 201 روپے 60 پیسے میں خریدا گیا اور 201 روپے 96 پیسے میں فروخت ہوا۔
آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 186 روپے08 پیسے اور فروخت186 روپے41پیسے رہی۔ چینی یوآن 39 روپے 40 پیسے میں خریدا گیا اور 39 روپے 47 پیسے میں فروخت ہوا۔
سعودی ریال کی انٹر بینک قیمت خرید 74 روپے 96 پیسے اور فروخت75روپے09 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کا انٹر بینک ریٹ شامل نہیں کیا گیا۔جاپانی ین کی قیمت خرید 1.8703 اور فروخت 1.8736 روپے دیکھی گئی۔
دیگر کرنسیوں میں ہانگ کانگ ڈالر 36.13 خرید اور 36.19 فروخت، سنگاپور ڈالر 217.84 خرید اور 218.23 فروخت، ڈینش کرونا 44.09 خرید اور 44.17 فروخت، جبکہ سوئس فرانک کی قیمت 353.49 خرید اور 354.12 فروخت رہی۔ تھائی بھات 8.67 روپے خرید اور 8.68 روپے فروخت میں ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق روپے کی قدر پر عالمی مالیاتی صورتحال اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اثرات نمایاں ہیں جسکے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔