MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی سیاست میں ہلچل وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اتحادیوں کی کڑی تنقید

0 122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے خلاف اتحادی جماعتوں کے اندر سے ہی سخت بیانات سامنے آنے لگے ہیں، جس سے حکومتی کشتی ہچکولے کھانے لگی ہے

- Advertisement -

تحریر حماد علی۔۔۔

پیپلز پارٹی کے وزیر برائے زراعت علی حسن زہری نے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں کھلی کچہری کے دوران وزیراعلیٰ پر کھل کر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھاوزیراعلیٰ نے پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق کر دیا، وہ مسلم لیگ (ن) والوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں آپ کا وزیراعلیٰ ہوں، اور جب پیپلز پارٹی والوں کے پاس آتے ہیں تو یہی دعویٰ دہراتے ہیں
انہوں نے مزید کہا وزیراعلیٰ نے پارٹی کے ساتھ جو کیا ہے شاید کوئی اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ بھی نہ کرےادھر نواب چنگیز خان مری نے بھی واضح الفاظ میں وزیراعلیٰ کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہےوزیراعلیٰ کے جانے یا نہ جانے کا کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم بلوچستان حکومت میں زبردستی کے اتحادی ہیں اگر ان کے خلاف کوئی تحریک آئی تو ہم سو فیصد حمایت کریں گےپیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت لہڑی بھی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کھل کر ناراضگی ظاہر کر چکے ہیں ان کے مطابق
بے روزگاری بڑھ گئی ہے، کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری سے اپیل ہے کہ وہ مداخلت کریں اور معاملات درست کریں اگرچہ پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک نے کہا ہے کہ “اگر کسی کو شکایت ہے تو اسے دور کیا جائے گا لیکن سیاسی مبصرین کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر بڑھتی ہوئی اتحادی تنقید ان کے لیے بڑے سیاسی خطرے کا اشارہ ہےاسی تناظر میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کا بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈھائی، ڈھائی سالہ اقتدار کی تقسیم کا معاہدہ تحریری صورت میں موجود ہے۔ وقت آنے پر وزارتِ اعلیٰ ن لیگ کو منتقل ہو گی، یہ محض سیاسی وعدہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.