کوئٹہ دھماکہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت، دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے
کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا اور کامیاب آپریشن میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔
- Advertisement -
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر سختی سے کاربند ہے۔
آخر میں، وزیر اعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔