MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قرض اتارو ملک سنوارو، ایک اسکیم تھی جسکا مقدر تاریخی ناکامی ٹھہرا، سینیٹر پلوشہ کی حکومت پر تنقید

0 158

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد اعلان کی گئی زرعی ایمرجنسی میں کچھ نہیں، اس میں دی گئی ریلیف کوئی معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے بلوں کی معافی کی کوئی اہمیت نہیں، جب تک ڈوبے ہوئے گھرانے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے بل معاف ہونے چاہئیں۔

- Advertisement -

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ‘قرض اتارو ملک سنوارو’ بھی ایک اسکیم تھی، اس کا مقدر تاریخی ناکامی ٹھہرا، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب کو فتح نہیں کیا گیا ہے، یہ صوبہ اگر ووٹ کی بنیاد پر ایک حکومت کے پاس آسکتا ہے تو کل دوسرے کے پاس بھی جاسکتا ہے، جس طرح صوبائیت پھیلائی جا رہی ہے اور جس طرح کی زبان استعمال کی جاتی ہے وہ اتحادی کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں، ہم جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.