کون ہیں اتنی خوبصورت خاتون؟ سوشل میڈیا پر عمیر جسوال کی اہلیہ کے چرچے
لاہور(مسائل نیوز)معروف گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے شادی کے بعد پہلی بار اپنی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ عمیر جسوال کی اس پوسٹ کے ساتھ نہ صرف محبت بھرے الفاظ تھے بلکہ ایک خوبصورت دعا بھی شامل تھی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کی حفاظت اور خوشحالی کی دعا کی۔
عمیر نے اپنی پوسٹ میں شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ ان کے ان جذباتی اور سادہ الفاظ نے فالوورز کے دل جیت لیے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو مبارکبادوں، دعاؤں اور دل کے ایموجیز سے بھر دیا۔ کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ آخرکار عمیر نے اپنی نجی زندگی کی ایک جھلک مداحوں سے شیئر کی۔
- Advertisement -
View this post on Instagram
یاد رہے کہ عمیر جسوال نے گزشتہ برس خاموشی سے شادی کی تھی۔ اگرچہ اس وقت شادی کی خبر سامنے آئی تھی لیکن انہوں نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ اس وقت فوٹوگرافر سید حسین جمال کی ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ عمیر جسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔
اب عمیر کی جانب سے اہلیہ کی تصویر کا شیئر کیا جانا، مداحوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز ثابت ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر اس موضوع پر تبصرے جاری ہیں۔