MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

0 135

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)رواں سال 2025کا دوسرا سورج گرہن(solar eclipse) 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا ، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق سال 2025 کے دوسرے سورج گرہن کا آغاز 21ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا ۔

- Advertisement -

جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا ۔ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.