ہم دونوں کے درمیان کبھی مذہب نہیں آیا؛ سوناکشی سنہا نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا
ممبئی(مسائل نیوز)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ظہیر اقبال سے شادی کی اور شادی کے بعد سے وہ مختلف تنقید و ٹرول کا شکار ہیں لیکن انہوں نے تبصروں کا جواب محبت اور اعتماد سے دیا۔
سوناکشی نے دی رائٹ اینگل ود سونل کالرا ٹاک شو میں بتایا کہ اگرچہ ان دونوں کی پرورش مختلف مذہبی پس منظر میں ہوئی ہے مگر وہ اور ظہیر ایک دوسرے اور دونوں کے خاندانوں کی روایات اور احترام کا خیال رکھتے ہیں۔ اُن کے مطابق شادی و خاندانی زندگی میں کبھی مذہب کی بنیاد پر اختلاف نہیں ہوا اور اُن کی طاقت احترام اور محبت میں ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ظہیر ان کے والدین کیلئے مکمل داماد ہیں گھر آتے ہی خوشی سے استقبال ہوتا ہے۔ ماں اُن کی پسند کے کھانوں کے بارے میں پوچھتی ہیں اور والد اُن کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
محبت کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں سوناکشی نے کہا کہ وہ ایسے ساتھی کو تلاش کرنا چاہتی تھیں جس کے ساتھ بوڑھے ہوں اور ظہیر کے ساتھ رہ کر یہ احساس ہوا کہ اسی طرح کی ضرورت ہے کہ ساتھ رہیں ہنسیں اور روز نئے رنگ بھریں۔
پروجیکٹس کی بات کرتے ہوئے سوناکشی نے بتایا کہ انہوں نے دو فلمیں مکمل کی ہیں جن میں ایک پہلی تیلگو فلم ہے جس کا نام جتادھرا ہے اور دوسری ہندی ہے جس میں انہوں نے ایک مختلف کردار ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک اور فلم ریلیز کیلئے تیار ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔