تنگ نظری کی انتہا، بھارتی ٹیم نے جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک تک نہ کیا
دبئی (مسائل نیوز)ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کے خلاف اور انتہائی تنگ نظری پر مبنی اقدام سامنے آیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ کیخلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا۔
- Advertisement -
اس سے قبل ٹاس کے وقت بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کیا گیا تھا جب دونوں کپتانوں نے مصافحے سے گریز کیا۔
بعد ازاں جب سلمان علی آغا روی شاستری سے بات کرکے لوٹے تو اس وقت بھی سلمان علی آغاز اور سوریا کمار یادو نے مصافحہ نہیں کیا۔