MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ دھماکے میں 15 افراد شہید، نشانہ کون تھے ؟ دھماکہ کیسے ہوا ؟ حمزہ شفقات کے انکشافات

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز ) کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس دلخراش واقعے میں 15 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

حمزہ شفقات نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا، جب جلسہ ختم ہو چکا تھا اور دھماکہ جلسہ گاہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جس کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ حملے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی (مینگل) جلسہ کرنے پر بضد تھی اور حکومت نے انہیں فراخ دلی سے این او سی جاری کی تھی، جس میں 17 سے 18 سیکیورٹی شرائط شامل تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید میلاد النبی کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.