MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا عزم

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(مسائل نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور دھماکے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے انتشار پھیلانے کی ایک گھناؤنی سازش کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم نے یہ عہد بھی کیا کہ دہشت گردی کی اس لعنت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے معصوم اور نہتے شہریوں پر کیے جانے والے حملوں کو بزدلانہ اور قابل مذمت قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.