کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر ٹرک حادثہ، دکان تباہ، ڈرائیور زخمی۔
کوئٹہ (مسائل نیوز) ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم دکان سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم دکاندار معجزانہ طور پر محفوظ رہا تصادم کے باعث دکان کو شدید نقصان پہنچا۔