MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے زبردست سکیم بحال کردی

1 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے زبردست سکیم بحال کردی

معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ،برطانیہ نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی سکیم بحال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری سکیم کے تحت متعلقہ ممالک کو ٹیرف میں کمی اور آسان تجارتی سہولیات ملیں گی، نئی سکیم جنرلائزڈ سکیم پریفرینس کی جگہ نافذ العمل ہو گی، سکیم سے تجارت کو فروغ اور امداد کی ضرورت میں کمی آئے گی۔

 

پاکستان سے برطانیہ کو 94 فیصد اشیاء پر ڈیوٹی فری برآمدات کے فوائد جاری رہیں گے، سکیم کے تحت پاکستان سے 156 سے زائد مصنوعات پر ٹیرف ہٹا دیا جائے گا، سکیم کے تحت کچھ عارضی ٹیرف کو آسان بنایا جائے گا،پ

- Advertisement -

مرغی کا گوشت بھی سستا ہوگیا عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اکستان اور برطانیہ کے درمیان مصنوعات اور خدمات کی تجارت کا موجودہ مجموعی سالانہ حجم 4 ارب 40 کروڑ پاؤنڈ ہے، نئی سکیم کے ذریعے برطانوی برآمدی ٹیرف کی مد میں 120 ملین پاؤنڈ کی بچت متوقع ہے۔

 

پاکستان کے لیے برطانوی ٹریڈ ڈائریکٹر اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ’’سارہ مونے‘‘ نے کہا کہ برطانوی ٹریڈ سینٹر آف ایکسی لینس کے ذریعے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹریڈنگ سسٹم میں حصہ لینے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے، سکیم دونوں عظیم ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

پاکستان برطانیہ کوسالانہ اوسطاً 25 کروڑ پاؤنڈ کی بیڈ لینن برآمد کرتا ہے، پاکستان سالانہ اوسطاً 10 کروڑ پاؤنڈ کی جینز برآمد کرتا ہے، نئی سکیم کے تحت دونوں اشیا کو درآمدی ڈیوٹی میں 12 فیصد رعایت ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے زبردست سکیم بحال … […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.