MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف اداکارہ پر ناک کی سرجری کروانیکا الزام، اداکارہ نے کیا کہا؟

0 522

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

معروف اداکارہ پر ناک کی سرجری کروانیکا الزام، اداکارہ نے کیا کہا؟

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور خان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرجری کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے بھی اس پر ردعمل دیا۔حال ہی میں نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو

مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ ٹوئٹر پر اداکارہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔صارفین کی جانب سے نیمل کو پاکستانی اداکارہ سارہ لورین (مونا لیزا) سے مشابہت دی جارہی ہے، صارفین کے مطابق اداکارہ اب سارہ لورین جیسی دکھنے لگی ہیں۔

کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے:

- Advertisement -

آیت نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اداکارہ کی تصاویر کا کولاج شیئر کیا اور الزام عائد کیا کہ نیمل نے اپنی خوبصورتی تباہ کردی، ساتھ ہی صارف نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ایک اور صارف نے لکھا نیمل کو اب ‘نعم البدل’ پکارنا چاہیے۔تاہم کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سرجری حمزہ کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جو کہ ایک کاسمیٹک سرجن ہیں۔

جہاں متعدد صارفین نے نیمل خاور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ مداحوں نے یہ اداکارہ کا نجی معاملہ قرار دیا۔شاہزیب ملک نامی مداح نے کہا ‘نیمل سرجری کے بعد کیسی نظر آرہی ہیں اور وہ سرجری سے قبل کیسی دکھتی تھیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، کسی کے جسم پر تنقید نہیں کرنی چاہیے’۔

تاہم اداکارہ نے گزشتہ شب ایک کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر صارفین نے کڑی تنقید کی، ناقدین کے تبصروں کے بیچ کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے نیمل کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لب کشائی بھی کی گئی۔ایک صارف نے کہا ‘آپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو افسردہ مت کیجیے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کے ساتھ خوبصورت نظر آرہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں’۔اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا ‘میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے’۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.