سونے کی قیمت میں آج پر سے اضافہ
ملک میں سونے کی قدر میں آج ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 400 کا ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 530 روپے ہو گئی ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1948 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2143 روپے کی غیر معمولی کمی نظر آئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹنے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آ گئی۔اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے بھی بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔
[…] سونے کی قیمت میں آج پر سے اضافہ […]
[…] سونے کی قیمت میں بڑی کمی […]