MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا الیکشن سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

0 184

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انتخابات سے قبل وفاقی حکومت ںے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزار کی جائے گی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنالیا، حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔

نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے، اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.