MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل آباد،راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 55 سالہ خاتون جاں بحق

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز)فیصل آباد کے علاقے بوڑے وال میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راشن کی تقسیم کے دوران بے نظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک 55 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ واقعے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص کی جانب سے نجی طور پر راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ اس دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.