MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین کا پتہ لگانے کیلئے کیمرے لگانے کا آغاز

0 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران (مسائل نیوز)ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کا پتا لگانے کے لیے اسمارٹ کیمرے لگنے شروع ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے۔ایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے تاہم بڑے شہروں میں بہت سی خواتین قواعد کے باوجود اس کے بغیر باہر نکلتی ہیں۔یاد رہے کہ تہران میں گزشتہ برس ستمبر میں نا مکمل حجاب پہننے کے الزام میں پولیس حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.