MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شادی کی پیشکش پر سلینا جیٹلی کا مداح کو دلچسپ جواب

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کا مداح کو شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب ،صارفین نے توجہ مرکوز کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک مداح نے بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے رد کرتے ہوئے ایسا جواب دیا کے سب حیران ہو گئے۔ مداح نے سلینا جیٹلی کو پیغام بھیجا کہ ” میری صحت ٹھیک نہیں اور میرا خیال رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہے، مزید صحت خراب ہونے سے پہلے مجھے اپنے پاس بلا لیں اور مجھ سے جلد از جلد شادی کر لیں۔” اس شخص نے مزید لکھا کہ “میں گھر جمائی بننے کیلئے تیار ہون ، میری زندگی اور صحت کو بچائیں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celina Jaitly (@celinajaitlyofficial)

- Advertisement -

سلینا جیٹلی نے شادی کی پیشکش پر سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” میں اپنے شوہر اور 3 بچوں سے پوچھ کر بتاوَں گی۔”

خیال رہے کہ 41 سالہ سلینا جیٹلی 3 بیٹوں کی والدہ ہیں اور اس وقت وہ اپنے شوہر اور بچون کے ساتھ آسٹریا میں رہائش پذیر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.