MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ولیمسن کے بعد شکیب الحسن کی بھی آئی پی ایل سے چھٹی ہو گئی

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)سے باہر ہوگئے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی نمائندگی اور ذاتی وجوہات کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں،

- Advertisement -

انہوں نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز متبادل کی تلاش کا عمل شروع کرے گی۔قبل ازیں وکٹ کیپر بلیباز لٹن داس نے بھی آئرلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، دونوں پلئیرز آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کو 9، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنا ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، ورلڈکپ سے قبل سینئر کرکٹر کی انجری نے بورڈ کو بھی پریشان کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.