MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کی اوسلو ائیرپورٹ پرمیڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے اوسلو ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 میں سوار مسافر سید جاوید کی حالت بگڑ گئی تھی،

- Advertisement -

مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔حکام کے مطابق پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔اس کے بعد کپتان نے اوسلو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھرلی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.