MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ہاٸی کورٹ میں لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے، اے پی آر این ایس

0 659

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( مسائل نیوز)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ اپنے کونسل ولیگل ایڈواٸزر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS راٸے بلال احمد کھرل اور سید قمر الحسن نقوی ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور ہاٸیکورٹ میں جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں پیش ہوگٸے اور PAAکی رٹ میں فریق بنے کی درخواست کر دی واضع رہے کہ پاکستان ایڈورٹاٸزمنٹ ایسوسی ایشن PAA نے پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی میں 15/85 پیمنٹ کی تقسیم کی ترمیم کو چیلنج کر رکھا ہے صدر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ میں لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ کرینگے اسی لٸے APRNSنے لوکل/ریجنل اخبارات کے حقوق کے تحفظ کیلٸے اور پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی میں 15/85کی ترمیم کی حمایت میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی لوکل/ریجنل اخبار کے اشتہارات کی پیسے کوٸی بھی پراٸیوٹ ایڈ ایجنسی کھا نہ سکے اور فوری طور پر اخبارات کو انکے اشتہارات کے پیسے مل جاٸیں اور محکمہ جات کی طرف سے اخبار کے نام کا چیک بنے اور چیک آفس میں پہنچ جاٸے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.