MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ بینچ کے ٹوٹنے پر (ن)لیگ کا موقف سامنے آ گیا

0 180

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر دفاع اور (ن) لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے کا مطلب ہے سب ٹھیک نہیں چل رہا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے الیکشن تاخیر کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی حفاظت کی خاطر متحد نظر آنا چاہئے۔ ایک جج کے دستبردار ہونے سے نیا بینچ بنے گا۔سپریم کورٹ خود کو سیاست کی دلدل سے محفوظ رکھے۔سیاست کو سیاست دانوں تک محدود رہنے دیا جائے ، کوئی اس میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان میں انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے، ججز ادارے کی عزت کی حفاظت کریں۔ عدلیہ اپنے کنڈکٹ اور فیصلوں سے پہنچانی جاتی ہے، عدالت عظمی وہاں کھڑی ہے جہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہو گا۔شدید اختلاف رائے ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ انصاف کے پلڑے برابر ہوں تو تاریخ یاد رکھے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.