MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون جج دھمکی کیس عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی، پراسیکیوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست کی کہ عمران خان غیرحاضرہیں، قابل ضمانت وارنٹ کو ناقابلِ ضمانت میں تبدیل کیاجائے۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر دی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.