MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ کاامتحان ،غیرآئینی حکومت کوچلنے دیتی ہے یا،آرٹیکل6لگاتی ہے، شیخ رشید

3 185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیداکر دیا ہے ،آئین واضح ہے90دن کے اندرالیکشن ہوں گے ،سپریم کورٹ کاامتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے،چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے،نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے،13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے، آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے ہے،آئی ایم ایف کی تین میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں،پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے،اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عمران خان کے کلین سویپ کا خطرہ […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کے سلسلے میں اٹارنی جنرل نے فل […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر دوران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.