قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو یوم پاکستان پر اہم قومی اعزاز سے نوازا جائے گا
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،جس کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔ عبدالقادر (مرحوم )، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ماضی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021 میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی ٹیم کے رنز مشین نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا ء کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔
[…] آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کے لیے […]
[…] نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر لاہور میں پاکستان کی کٹ میں […]