MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی ڈالر آج مزید مہنگا

6 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستانی روپے کی قدر زوال کا شکار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 92 پیسے کا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میںبلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] نیوز)چند روز کی معمولی کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 14 […]

  2. […] نیوز)امریکی ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ اپنی قدر […]

  3. […] نیوز)امریکی ڈالر کئی روز اڑان بھرنے کے بعد آج نیچے آیا ہے۔انٹر بینک […]

  4. […] نیوز)امریکی ڈالر کے عروج کا سفر رکا نہیں، آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں […]

  5. […] نیوز)گزشتہ روز کی طرح امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 […]

  6. […] نیوز)گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر تسلسل کے ساتھ سستا ہونے کے بعد آج ہفتے کے پہلے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.