MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی زمان پارک گھر پر پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا، توڑ پھوڑ کی،املاک کو نقصان پہنچایا، 18 مارچ کو زمان پارک آپریشن قانون کے منافی کیا، بنیادی حقوق کی خلاف وزری کی ، لاہور ہائیکورٹ کے 17 مارچ کے احکامات کی خلاف وزری کی گئی ، عدالت متعلقہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

- Advertisement -

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو آج دوپہر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا، اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.