MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، مقامی منڈیوں میں بھی سستا ہونے کا امکان

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ گر کر 15 ماۃ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جس کے سبب مقامی منڈیوں میں بھی ریٹ گرنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ بتائی گئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل گذشتہ روز 1.73 ڈالر کی کمی سے 72.97 کے ریٹ پر فروخت ہواجبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل کے ریٹ پر ہوئے۔

عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ کو بھی فائدہ پہنچے گا، اطلاعات کے مطابق ملکی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں پانچ سے سات روپے تک کمی کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.