MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے تاجروں کا بازار، شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کرنے سے انکار

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، حاجی نصرالدین کاکڑ قائم مقام جنرل سیکرٹری ولی افغان، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، سید حیدر آغا، حاجی فاروق شاھوانی، طاہر خان جدون، حاجی ظہور کاکڑ، اسد خان ترین، آل بلوچستان میرج ہالز ایسوسی ایشن کے صدر عباس خان کاسی، سید عصمت آغا ، سید صدیق اللہ ، سید شفیع آغا، حاجی محمد عیسی ترین، خان کاکڑ، عمر خان ترین، محمد آصف سمالانی، امرالدین آغا، حافظ لیاقت علی، حاجی صادق ترین اور دیگر عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات دس 10 بجے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنے آرڈر کو مستند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نت نئے ڈراموں سے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس والوں کو تنگ کرنے سے باز آجائیں اور اپنی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہوئے درست کریں کوئٹہ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے دودھ پاکستان میں سب زیادہ قیمت پر انکی ملی بھگت سے فرخت ہورہا ہے امن و امان کی صورتحال غیر موافق ہے تاجروں سمیت عوام ڈاکوں اور چوروں کے رحم و کرم پر ہیں لیکن اس پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ھوئی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس وقت صوبائی حکومت کی فوج ظفر موج وزرا اور تین درجن سے زائد نام نہاد کوآرڈینیٹرز صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ صوبے میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے اس غیر موافق حالات میں ھم ٹیکس پیڈ تاجر در در کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ھیں انھوں نے کہا کہ شادی ھالز اور ریسٹورنٹس صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی زر خرید نہیں ھیں نہ ھی انکی جائیدادیں ھیں حکومت رات دس بجے اپنی بجلی بند کردیں ھم کسی قیمت پر رات دس بجے شادی ھالز اور ریسٹورنٹس بند نہیں کریں گے اور اگر کسی نے زیادتی کرنے کی کوشش کی وہ اپنے نفع و نقصان کا خود زمہ دار ھونگے انھوں ضلعی انتظامیہ بزرور طاقت یا زبردستی کسی شادی ھال یا ریسٹورنٹ کو قانوننا بند نہیں کرسکتے ھاں اگر انہوں نے بجلی بچانی ھے تو وہ اپنی بجلی بیشک بند کریں ھمیں اعتراض نہیں ھے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام شادی ھالز اور ریسٹورنٹس والے احتجاج کے لئے تیار رہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.