MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف نے کے پی میں 30 اپریل کے ضمنی انتخابات چیلنج کردیے

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات چیلنج کردیے۔

پی ٹی آئی ممبران نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو این اے 22، 24 اور 31 پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جنرل الیکشن سے 120 دن سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر الیکشن کروانا ہوتا تو 120 دن کے اندر تاریخ دیتے، مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی منظوری کے لئے ذاتی حیثیت میں نہیں سنا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ 30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے، ضمنی انتخابات سے نا صرف پیسہ کا ضیاء ہو گا بلکہ آئین سے انحراف بھی ہوگا اور کئی آئینی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.