MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمارا امیج اس ایک شخص کی وجہ سے خراب ہوا، کرینہ اور رنبیر کپور نے دعوی کردیا

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ کی بے بو اب ایک بار پھر اپنے شو واٹ ویمن وانٹ کے سیزن 4 کے ساتھ واپس آرہی ہیں، اس شو کی جھلکیوں میں کرینہ اور رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا امیج کرن جوہر کی وجہ سے خراب ہوا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر واٹ ویمن وانٹ 4 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر کے مطابق اس بار اس سیزن میں ان کے کزن اور اداکار رنبیر کپور، کامیڈین کپل شرما، اداکار شیفالی شاہ اور کانٹنٹ کریئٹرز نہاریکا این ایم سمیت دیگر کئی ڈیجیٹل کانٹنٹ کریئٹرز شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

واٹ ویمن وانٹ 4 کے ٹریلر میں کرینہ اور رنبیر کپور کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی خراب شہرت کی وجہ کرن جوہر ہیں۔ممکنہ طور پر یہ دونوں کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں کیونکہ فلم ساز کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کے حالیہ سیزن میں رنبیر کپور نے شرکت نہیں کی تھی جبکہ کرینہ کپور بھی اس سیزن میں گزشتہ سیزنز کے مقابلے کم پرجوش دکھائی دیں۔

اسی ٹریلر میں کپل شرما کو بھی دیکھا گیا جنہوں نے ٹوئٹر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چڑیا ہے جس نے ان کے طوطے اڑا دیئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.