پی ڈی ایم کی حکومت ہمارے اوپرمسلط ،ہمارے منہ سے بات نکلے تو غدار کہا جاتا ہے،عمران اسماعیل
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ہم بانی پاکستان کے ساتھیوں میں سے ہیں ،پی ڈی ایم کی حکومت ہمارے اوپرمسلط کردی گئی،ہمارے منہ سے بات نکلے تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کہا جاتازیادہ بولو گے تو جیل بھیج دئیے جاؤ گے،ہم نے ملک میں انتخابات کا مطالبہ کیا ہے،سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ دی اور یہ ہمارا آئینی حق ہے،عمران خان ریلی نکالنا چاہیں تودفعہ 144 لگا دی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمارے دیرینہ ساتھی ظلِ شاہ کی موت کو بھی متنازعہ بنا نے کی کوشش کی جارہی ہے،ان کاکہناتھا کہ آج ہمارے ساتھی ارسلان تاج کو گھر سے لے گئے ہیں ،ارسلان کے گھر کے افراد اوران کے بچے پریشان ہیں ،ارسلان کا بیٹا مجھ سے پوچھ رہا ہے کہ میرے بابا نے کیا کیا ہے۔