MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، شیخ رشید احمد

4 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے موخر نہ ہوں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے

- Advertisement -

کے موڈ میں نہیں، یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جا رہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے، من پسند راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آ رہا ہے، اسی دن دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنر عزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کر رہا ہے، 10 مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،حکومت […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم (ن لیگ، […]

  3. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران […]

  4. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک طرف گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.