MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن بحالی کیلئے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد (مسائل نیوز) یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلامرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) نے آن لائن آڈٹ کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے سے تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیربحث رہے۔ ایاسا ٹیم کو پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنزکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی،جو پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.