MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی کی 10 سال بعدسکرین پر ایک ساتھ واپسی

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان 10 سال بعد اپنے مشہور ڈرامے “پیارے افضل” کے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

- Advertisement -

عائزہ خان اپنے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ نئے ڈرامے “جانِ جہاں” میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کاٹیزرشیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے عائزہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ “اپنے نئے پراجیکٹ “جانِ جہاں” کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں یہ انشاء اللہ ایک بڑا پراجیکٹ ہوگا ہمارے میگا ہٹ ڈرامے “پیارے افضل” کے 10 سال بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ سکرین پر آنے کیلئے بہت پُر جوش ہوں”۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہےجبکہ اس کی ہدایتکاری قاسم علی مرید نےکی ہے۔ گزشتہ دِنوں حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.