MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیرس فیشن ویک میں ماڈلز کے ساتھ گھوڑوں کی بھی انٹری، ویڈیوز وائرل

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فرانس(مسائل نیوز) دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو پیرس فیشن ویک 2023 میں ماڈلز کے ساتھ گھوڑوں کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس فیشن ویک میں ڈیزائنر سٹیلا میک کارٹنی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں ماڈلز سے پہلے گھوڑوں نے ریمپ پر انٹری دے دی۔

سٹیلا میک کارٹنی نے اپنی کلیکشن میں چمڑے کا استعمال کیے بغیر ماحول دوست ملبوسات شامل کرکے جانوروں کے حقوق اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میک کارٹنی کا کہنا تھا کہ ان کی کلیکشن میں جانوروں کی کھال یا بال جیسی کوئی ایسی چیز استعمال نہیں کی گئی جس سے کسی جانور کو نقصان پہنچا ہو یا اسے مارا گیا ہو۔

- Advertisement -

ڈیزائنر نے گھوڑوں کے پرنٹ پر مبنی اپنی خصوصی کلیکشن متعارف کروائی جبکہ دیگر ماڈلز نے خاتون ڈیزائنر کی بہن اور والدہ کی کھینچی ہوئی گھوڑوں کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔

یہی نہیں بلکہ اس سے قبل پہلی مرتبہ پیرس فیشن ویک میں ایک ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر ریمپ پر انٹری دی جس پر آگ لگی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر پیرس فیشن ویک 2023 کے ان منفرد مناظر کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فیشن شو پیرس کے ایک ملٹری سکول کے اصطبل میں منعقد کیا گیا تھا جہاں ماڈلز اور منفرد انداز میں فیشن متعارف کروانے والی میک کارٹنی کو تماشائیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.