MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،شان مسعود

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف بلے باز شان مسعود نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں، جب ہمارے کپتان سرفراز احمد تھے ، تب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب بابر اعظم کے لیے بھی ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلیباز افتخار احمد بابراعظم کی قائدانہ صلاحیت پر انکی حمایت میں سامنے آگئے اور کہاہے کہ بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ”گناہ“ کے مترداف ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز افتخار احمد نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو تنقید کرنا ”گناہ“ کے مترادف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں۔ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.