MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسد عمر، شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے تمام نظر بند کارکنان جیلوں سے رہا

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کا تحریری حکم جاری ہونے کے بعد راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری سمیت 47 کارکنان کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی پانے والے رہنما اور کارکنان پر گل پاشی کی جبکہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

- Advertisement -

فیاض الحسن چوہان نے بھی رہائی پر عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جس پر کارکنان نے اُن کو بھرپور جواب دیا۔

بعد ازں راجن پور جیل میں نظر بند کیے جانے والے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت 27 کارکنان ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتار سابق صوبائی وزیر مراد راس، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی سمیت کارکنوں کو رہا کیا گیا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں و کارکنان کو جیلوں سے رہا کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے تحریری جکم نامہ بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے کارکنان کو پنجاب کے دور دراز جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلیے نظر بند بھی کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.