MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچ قوم عظیم اور قدیم ثقافت وروایات کی امین ہے، ضیا لانگو

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اہل بلوچستان اور ملک بھر میں بسنے والے بلوچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اپنی ثقافت، روایات وتہذیب کو ا±جاگر کرکے ہی قومیں اپنی شناخت وتشخص کو برقرار رکھ سکتی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے جبکہ بلوچ قوم عظیم اور قدیم ثقافت وروایات کی امین اور بلوچ کلچر ڈے امن ومحبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔ صوبہ بلوچستان دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے،اور میں آج کے دن اپنی زبان اور اپنی روایت کو اجاگر کرنے کا عہد کریں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.