MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وسیم اکرم کو غصے میں دیکھ کر اہلیہ شنیرا اکرم کا رد عمل بھی آگیا

1 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی ایک اور شکست پر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے، جس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی حیران ہو گئیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست پر شدید غصے میں آ گئے تھے۔وسیم اکرم نے میدان میں ہی اپنے غصے کا اظہار کیا، انہوں نے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کا غصہ دیکھ کر حیران ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈیبیو فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کردیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.